اہل تشیع محرم الحرام کے دوران امن کیلئے انتظامےہ کا ساتھ دےں، ثناءاللّٰہ

اہل تشیع محرم الحرام کے دوران امن کیلئے انتظامےہ کا ساتھ دےں، ثناءاللّٰہ

                        لاہور(جنرل رپورٹر/سپیشل رپورٹر) صوبائی وزےر قانون و بلدےات رانا ثناءاللہ خاں نے نثا ر حوےلی اوراس کے قرب و جوار مےں محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کےا ۔اس موقع پر وزےرماحولےات کرنل (ر)شجاع خانزادہ ،چےف سےکرٹری ،سےکرٹری ہوم ،آئی جی پنجاب، کمشنر لاہورڈےژن،ڈی سی او لاہور، سی سی پی اولاہور،ڈی آئی جی آپرےشن و دےگر افسران کے علاوہ شعےہ عالم خواجہ بشارت حسےن کربلائی بھی موجود تھے ۔رانا ثناءاللہ خاں نے کہا کہ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف کی پالےسی ہے کہ پولےس افسران قےام امن کے لےے محض دفاتر مےں اجلاسوں پر اکتفا کرنے کے بجائے آن گراو¿نڈ انتظامات کے لےے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا خود معائنہ کرےں۔ انہوں نے نثارحوےلی سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ پرسکےورٹی انتظامات پراطمےنان کا اظہار کےا ۔انہوں نے اہل تشےع کے علماءسمےت دےگر مکاتب فکر کے علماءکرام سے اپےل کی کہ وہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد مےں انتظامےہ کا ساتھ دےں۔انہوں نے انسپکٹر جنرل پولےس پنجاب خان بےگ کو حکم دےا کہ وہ محرم سکےورٹی انتظامات کے پےش نظر پولےس فورس کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہداےت کرےں ۔انہوںنے کہا کہ محرم سکےورٹی کے حوالے سے کوئی تساہل برداشت نہےں کےا جائےگا۔اےک سوال کے جواب مےں وزےرقانون نے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی پورے پنجاب مےں نافذالعمل ہے جسے 11محرم کو اٹھالےا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ موبائل سروس 13حساس اضلاع جن مےں بھکر،چکوال،راولپنڈی،فےصل آباد،جھنگ،مظفر گڑھ،لاہور،ملتان، ڈی جی خان،گوجرانوالہ،ساہےوال، رحےم ےار خان اور پاکپتن شامل ہےں ،مےں بند کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نو محرم کو موبائل سروس شام6بجے جبکہ کل 10محرم کو صبح10بجے سے لےکر رات 8بجے تک بند رکھی جائے گی۔رانا ثناءاللہ خاں نے کہا کہ محرم جلوسوں کوچاردرجاتی سکےورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ ان جلوسوں مےں شمولےت کے لےے داخلی اورخارجی راستے اےک، اےک رکھے گئے ہےں۔انہوں نے مزےد بتاےا کہ تمام روٹس پر ٹاپ روف سکےورٹی کا انتظام بھی کےا گےا ہے جبکہ روٹس مےں آنے والے تمام گھروں سے حلف نامے بھی حاصل کےے گئے ہےں جن کے مطابق وہ حکومتی اےس او پی پرعمل در آمد کے پابند ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ کل 10محرم کو جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ۔قبل ازےں وزےر قانون پنجاب نے نثار حوےلی جلوس کے روٹ موچی گےٹ،بازار لال کھوہ،بازار محلہ شعےان،چوک نواب صاحب،رنگ محل ،سنہری مسجد،لکڑ منڈی،مسجد وزےر خان ،کشمےری بازار،ڈبی بازار اور بھاٹی چوک کا دورہ بھی کےا۔

ثناءاللہ

مزید : صفحہ آخر