پاکستان میں بد امنی کا ذمہ دار امریکہ اور اُس کے حواری ہیں،لیاقت بلوچ

پاکستان میں بد امنی کا ذمہ دار امریکہ اور اُس کے حواری ہیں،لیاقت بلوچ

                    لاہور (سٹاف رپورٹر)جماعت ِ اسلامی پاکستان کے سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ تہذیب و اخلاقیات کی بنیادوں کو منظم سازش کے تحت کمزور کیا جا رہا ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع اس وقت شر پھیلانے والوں کے ہاتھ میں ہیں۔ڈالروں کے عوض ناٹو سپلائی، لاجسٹک سپورٹ، انٹلیجنس شیئرنگ کا جو فیصلہ کیاگیاتھا آج پورا ملک اس کے نتائج بھگت رہا ہے۔ قوم کو غیر ضروری بحث میں الجھا کرامن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،آخر امریکہ کے ڈرون اٹیک پر سوال کیوں نہیں اٹھایا جاتا،امریکہ سے تعاون کرتے ہوئے کب تک قوم کو اندھیروں میں رکھا جائے گا،پاکستان میں بد امنی کا ذمہ دار امریکہ اور اُس کے حواری ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت الہدیٰ مسجد نارتھ کراچی میں منعقدہ ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تربیت گاہ سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سراج الحق،ادارہ معارف اسلامی لاہور کے ڈائریکٹر حافظ ادریس،کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن،ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر ‘معروف اسکالر مولانا عطاءاللہ اور دیگر نے خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی مگر ہمیں پر آزاد ہونے کے باوجود نہ قومی زبان اردو کو اختیار کر نے دیاجا رہا ہے ،نہ قرآں و سنت کی روشنی میں نظام تعلیم بننے دیا جا رہا، مادر پدر آزاد سیکولر بنیادوں پر تعلیمی نظام بنانے کی کوشش کی جاری ہے۔تہذیب و اخلاقیات کی بنیادوں کو منظم سازش کے تحت کمزور کیا جا رہا ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع اس وقت شر پھیلانے والوں کے ہاتھ میں ہیں۔پاکستان کا آئین اس بات کا پابند کرتا ہے کہ ملک کے اندر تمام اقدار قرآن و سنت پر مبنی ہونی چاہئیے ۔ان سب سازشوں کے پیچھے ریاستی طاقت کے ساتھ عالمی استعمار پاکستان کو ناکام ریاست، غیر مستحکم اور لادین ریاست بنانے کی کوششیں کی جا ری ہیں۔حکمرانوں نے اغیار کے آگے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں ۔بلوچستان کو جائز حقوق دینے کے بجائے جان بوجھ کر بغاوت کی راہ پیدا کی گئی ہے۔پنجاب میں چھٹی مرتبہ نواز لیگ کی حکومت آئی مگر آج بھی پنجاب لاقانونیت ، غربت ، بد عنوانی کی تصویر بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلیوںکے لئے قائد اعظم نے جو تعریفی الفاظ کہہ کر اُن کی وفاداری پر مہر ثبت کی غیروں کے اشاروں پر قبائلی عوام کو بھی پاکستان کا دشمن بنایا جا رہاہے۔تاحال پاور کرائسس ، دہشت گردی اور معاشی عدم استحکام اپنی جگہ موجود ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...