پنجاب بھر میں پولیس کے تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ دفاتر کھلے رہے

پنجاب بھر میں پولیس کے تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ دفاتر کھلے رہے

                لاہور) وقائع نگار خصوصی )آئی جی پنجاب، خان بےگ کی ہداےات کے مطابق آج سنٹرل پولےس آفس اور سی سی پی او لاہور سمےت صوبے بھر کے تمام رےجنل اور ڈسٹرکٹ دفاتر بتدرےج کھلے رہے اور سےکےورٹی ڈےوٹی پر تعےنات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دفاتر مےں معمول کے مطابق کام جاری رہا۔صوبائی پولےس سربراہ نے لاہور مےں نکلنے والے مرکزی جلوس کے علاوہ تمام دےگر نکلنے والے جلوسوں کے روٹس اور منعقد ہونے والی مجالس کے مقامات کا تفصےلی دورہ کےا۔انہوں نے لاہور پولےس کے اعلیٰ افسران کوا عزاداروں کی سےکےورٹی کو بلا تعطل 10محرم تک جاری رکھنے کی ہداےات دےں۔ اسی طرح تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز نے بھی آئی جی پنجاب کی ہداےات کی روشنی مےں اپنے اپنے رےجنز اور اضلاع مےں نکلنے والے جلوسوں کی براہِ راست نہ صرف خود نگرانی کی بلکہ منعقد ہونے والی مجالس پر سےکےورٹی کے انتظامات کا جائزہ لےا۔اسی طرح سنٹرل پولےس آفس لاہور مےں قائم کےے گئے کنٹرول روم سے آئی جی پنجاب کو لمحہ بہ لمحہ صوبے بھر کی صورت حال سے آگاہ رکھنے کے لئے تمام عملہ ڈےوٹی پر موجود رہا۔

پولےس دفاتر

مزید : صفحہ آخر