برطانیہ ، جرمنی ، فرانس اور امریکہ سمیت دنیا بھی محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس و تعزیتی جلوس

برطانیہ ، جرمنی ، فرانس اور امریکہ سمیت دنیا بھی محرم الحرام کے سلسلے میں ...
برطانیہ ، جرمنی ، فرانس اور امریکہ سمیت دنیا بھی محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس و تعزیتی جلوس

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ ،جرمنی،فرانس اوربیلجیم سمیت یورپ بھرمیں جلوس شبیہ علم وذوالجناح برآمدہوئے ہیں، ہزاروں سوگواران شریک ہیں،امریکہ میں بھی 10 محرم کے جلوس،امارات اورسلطنت عمان میں شام غریباں کی مجالس جاری ہیں۔حضرت امام حسین اور ان کے ساتھ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا ماتم برطانیہ کے مختلف شہروں میں جاری ہے۔ شب عاشور کے موقع پر لندن کے امام بارگاہوں سے جلوس شبیہ علم و ذو الجناح برآمد ہوئے جن میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔یورپ کے مختلف ممالک میں بھی امام حسین کی شہادت کا غم منا یا جارہاہے۔ جرمنی کے شہر بون میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علما کا کہنا تھا کہ نبی کے نواسے نے اپنے گھر کو قربان نہ کیا ہوتا تو آج اسلام کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں ہوتا۔ یونان میں یوم عاشورہ کے موقع پرایتھنز کی دونوں امام بارگاہوں میں مجالس شام غریباں منعقد کی گئیں جن کے بعد عزاداران حسین نے ماتم اورزنجیر زنی کی۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں