مصر کے معزول صدرمرسی کے ساتھیوں کو 17،17قید کی سزا

مصر کے معزول صدرمرسی کے ساتھیوں کو 17،17قید کی سزا
مصر کے معزول صدرمرسی کے ساتھیوں کو 17،17قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصرکی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 12 ساتھیوں کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی۔قاہرہ کی ایک عدالت نے مرسی اور اخوان المسلمون کے 12حامیوں کو پر تشدد مظاہروں میں شرکت کے جرم میں سزا سنائی اور اکتوبر میں مظاہروں کے دوران جامع الاظہر کے صدر دفاتر پر حملے کا الزام عائد کیاگیاہے۔ ادھر معزول صدر محمد مرسی نے ملکی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی پر غداری کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ فوجی بغاوت کوکالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جاتی تو ملک میں استحکام پیدا نہیں ہو سکے گا۔