بھارت میں نمک کی قلت ، قیمت 150روپے فی کلو گرام ہوگئی

بھارت میں نمک کی قلت ، قیمت 150روپے فی کلو گرام ہوگئی
بھارت میں نمک کی قلت ، قیمت 150روپے فی کلو گرام ہوگئی

  


پٹنہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے صوبہ بہار میں نمک کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور فی کلوقیمت 150بھارتی روپے ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نمک کی قیمت میں اضافے کی وجہ بہار حکومت کے پاس نمک کے گودام خالی ہونا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نمک کی خریداری کیلئے لوگ لائنیں بنارہے ہیں اور دکاندار کسی بھی گاہک کو ایک کلو سے زیادہ نمک نہیں دے رہے۔ نمک کی قلت پٹنہ، ستیامرہی، مدھہ بنی سمیت تقریباً 20 سے زائد اضلاع میں سب سے زیادہ ہے جبکہ آلو اور پیاز کی بھی قلت ہو گئی ہے۔

مزید : بزنس