بھارت میں سابق طالبان رہنماءکو سرکاری پروٹوکول ، طالبان کو بھارت کیلئے قابل قبول بنانے کی کوشش

بھارت میں سابق طالبان رہنماءکو سرکاری پروٹوکول ، طالبان کو بھارت کیلئے قابل ...
بھارت میں سابق طالبان رہنماءکو سرکاری پروٹوکول ، طالبان کو بھارت کیلئے قابل قبول بنانے کی کوشش

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے سابق طالبان رہنماﺅں کے ساتھ رابطے بڑھانے شروع کر دئیے ہیں اور اِن دنوں گوامیں موجود سابق طالبان سفیر عبدالسلام ضعیف کو سرکاری پروٹوکول بھی دیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان دور کے پاکستان میں سابق افغان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف ان دنو ں بھارت میں ہیں ،گواجانے کیلئے انہیں سرکاری پروٹوکول دیا گیا ۔انہوں نے وہاں گوا کنویشن میں شرکت کی جبکہ بھارتی حکام سے ان کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں ۔ملا ضعیف کو بلا کر بھارتی خفیہ اداروں نے اشارہ دیا ہے کہ ان کا ملک مستقبل میں طالبان کو اتحاد ی کا درجہ دے سکتا ہے جنہیں وہ ماضی میں نظر انداز کرتا رہا ہے جبکہ بعد ذرائع کادعویٰ ہے کہ امریکہ طالبان کو بھارت کے لیے قابل قبول بنانے کی کو شش کر رہا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی