تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی روکنے کے پلان کو حتمی شکل دے دی، خیبرپختونخواہ حکومت معاونت نہیں کرے گی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی روکنے اور ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے اور کارکنان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، نیٹو سپلائی پشاور کے علاوہ کراچی اور دیگر شہروں میں بھی روکی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخواہ حکومت کو نیٹو سپلائی روکنے کے عمل میں شرکت سے روک دیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی پولیس اور ایف سی نیٹو سپلائی روکنے میں معاونت نہیں کرے گی۔ تحریک انصاف ڈرون حملوں کے خلاف مظاہرے بھی کرے گی اور عمران خان اس مظاہرے کی قیادت کریں گے۔