کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ، سبی، مچھ ، کچلاک، خضدار، مستونگ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز تاجکستان اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔