پاکستان کو کمزور معیشت ، غربت اور توانائی بحران جیسے چیلنجز کا سامنا ہے: وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کو کمزور معیشت ، غربت اور توانائی بحران جیسے چیلنجز کا سامنا ہے: ...
پاکستان کو کمزور معیشت ، غربت اور توانائی بحران جیسے چیلنجز کا سامنا ہے: وزیراعظم نواز شریف

  


کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور معیشت، غربت اور توانائی بحران جیسے چیلنجز سامنا ہے، حکومت پاکستان چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل یلئے پرعزم ہے۔ دولت مشترکہ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے تاہم ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی دنیا خصوصاً دولت مشترکہ ممالک کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی شہزادہ چارلس کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی جہاں دولت مشترکہ ممالک کے سربراہ بھی شریک ہوئے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں