مبارک ہو پہلا استعفیٰ آ گیا، اگر عمران خان کو گرفتارکیا گیا تو پورے ملک میں آگ لگا دوں گا: شیخ رشید

مبارک ہو پہلا استعفیٰ آ گیا، اگر عمران خان کو گرفتارکیا گیا تو پورے ملک میں ...
مبارک ہو پہلا استعفیٰ آ گیا، اگر عمران خان کو گرفتارکیا گیا تو پورے ملک میں آگ لگا دوں گا: شیخ رشید

  

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام کو مبارک ہو پہلا استعفیٰ آ گیا ہے، مریم نواز شریف کے استعفے سے ابتداءہو گئی ہے، اب چار استعفیٰ مزید چاہئیں اور وہ استعفے اسحاق ڈار،حمزہ شہباز ، شہباز شریف اور نواز شریف کے ہوں گے اور جس طرح یہ قوم باہر نکل آ ئی ہے وہ استعفے بھی آ ئیں گے، نواز شریف اور آصف زرداری دونوں اس ملک کے ناسور ہیں اور جس وقت تک ان کا اقتدار ختم نہیں ہو گا میں سکون سے نہیں بیٹھوں گا،اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں آگ لگا دوں گا۔

ظفر علی سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے ننکانہ صاحب میں تقریر کی تو میڈیا نے قیامت کھڑی کر دی کہ یہ ملک میں بد امنی کی بات کر رہا ہے مگر نوے دن سے عوام عمران خان کے ساتھ ایسے کھڑی ہے جیسے دیوار چین ہے، نہ کوئی دیوار گری نہ شیشہ ٹوٹا، عمران خان کے ہوتے ہوئے کچھ غلط ہو نہیں سکتا۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ 18 کروڑ لوگوں کو نواز شریف لوٹ رہا ہے مگر سارے سیاست دان خاموش بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ میرا نام بھی اسی ایف آئی آر میں تھا مگر حکومت نے میرے وارنٹ نہیں نکالے کیونکہ نواز شریف جانتے ہیں کہ جیل میرا سسرال ہے، میں آج اعلان کرتا ہوں کہ ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرو میں پورے ملک میں آگ لگا دوں گا، صبح سے پورے کا پورا میڈیا پروگرام کر رہا ہے کہ شیخ رشید آج جلسے میں نہیں آ ئے گا مگر بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے پور ے دل سے عمران خان کا ہاتھ تھاما ہے، یہ ہاتھ کٹ جائے گا مگر عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑ ے گا۔

قائد عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت مجھ پر بغاوت کے مقدمے کی تیاری کر رہی ہے، میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے تیونس کا محمد بوزیزی بن کر انقلاب لانا پڑا تو میں بنوں گا مگر نواز شریف کی حکومت کو ختم کر کے رہوں گا، میں نے ان کی چوری کو آگ لاگنے کی بات کی ہے اور ان کے اقتدار کو مارنے کی بات کی ہے۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ مجھے ایم کیو ایم کے رہنماءبابر غور ی نے فون کر کے ایک بار پھر قائد حزب اختلاف بنانے کی پیشکش کی ہے مگر میں بتانا چاہتا ہوں کہ میری اس کرسی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -