پیارمیں ناکامی پر روتی نوعمر لڑکی کو دیکھ کر باپ نے اُسے ایک ایسا میسج بھیج دیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، جس نے پڑھا ہنسی روک نہ پایا

پیارمیں ناکامی پر روتی نوعمر لڑکی کو دیکھ کر باپ نے اُسے ایک ایسا میسج بھیج ...
پیارمیں ناکامی پر روتی نوعمر لڑکی کو دیکھ کر باپ نے اُسے ایک ایسا میسج بھیج دیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، جس نے پڑھا ہنسی روک نہ پایا

  

لندن (نیوز ڈیسک) نوعمر لڑکے لڑکیوں کے خفیہ معاشقوں کا علم والدین کو ہوجائے تو عموماً وہ سخت خفا ہوتے ہیں لیکن ایک برطانوی لڑکی کے والد نے اتفاقاً اپنی بیٹی کو محبت میں ناکامی پر روتے دھوتے سنا تو ایسا کام کردیا کہ بیچاری لڑکی سٹپٹا اٹھی، البتہ انٹرنیٹ صارفین تک بات پہنچی تو وہ اس واقعے سے خوب محظوظ ہوئے۔

’میں نے اُس لڑکے پر بھروسہ کرکے اپنی قابل اعتراض تصاویر دے دیں لیکن پھر اس نے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی کے ساتھ ایسا شرمناک کام ہوگیا جو آج تک کسی لڑکی کے ساتھ نہ ہوا، جان کر ہر کوئی توبہ پر مجبور ہوجائے

اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق سکول کی طالبہ ڈیلنی اپنے دوست کی بے وفائی پر سخت رنجیدہ تھی اور موبائل فون پر اپنی ایک سہیلی سے بات کرکے اپنے دل کا بوجھ ہلکا کررہی تھی۔ ڈیلنی کا کہناہے کہ وہ صدمے میں تھی اور اپنا دل ٹوٹنے کا رونا رورہی تھی مگر اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ قریب ہی موجود اس کے والد بھی یہ رونا دھونا سن رہے تھے۔ ڈیلنی کی حیرت کی اس وقت انتہا نہ رہی جب اس کے والد نے اسی وقت اس کے موبائل فون پر ایک میسج بھیج دیا، لیکن اس میسج کو پڑھ کر اس کی حیرت غصے میں بدل گئی۔ اس کے والد نے میسج میں لکھا تھا، ”ڈیلنی، پلیز اپنا دکھی راگ بند کرو، ہمیں تمہارے رونے کی آواز آرہی ہے۔۔۔ اور شٹ اپ ہوجاﺅ کیونکہ وہ لڑکا بہت ہی بدصورت تھا۔“

ڈیلنی نے اپنے والد کا یہ میسج سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردیا اور اپنے سوشل میڈیا فرینڈز کے سامنے شکوہ کیا کہ دیکھیں اس کے والد کتنے بے حس ہیں۔ ڈیلنی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی محبت کی ناکامی پر آنسو بہارہی تھی لیکن اس دکھی موقع پر بھی اس کے والد کو مذاق کی سوجھ رہی تھی۔ ڈیلنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے والد بہت ہی مزاحیہ طبیعت رکھتے ہیں اور اکثر ان کی والدہ بھی اس بات پر آگ بگولہ ہوجاتی ہیں کہ وہ ہر وقت شرارت کے موڈ میں رہتے ہیں۔ تمام شکوے شکایت کے باوجود ڈیلنی نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ اپنے ہنس مکھ والد سے بہت محبت کرتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -