جاتی امرا کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے کیمپ آفس کا درجہ دے دیا گیا

جاتی امرا کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے کیمپ آفس کا درجہ دے دیا گیا
جاتی امرا کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے کیمپ آفس کا درجہ دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کیمپ آفس کا درجہ دے دیا گیا جس کے بعد اب جاتی امرا کے بیشتر اخراجات کا بل بھی پنجاب حکومت ادا کرے گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امراکو کیمپ آفس کا درجہ دینے کے لیے منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔کیمپ آفس کا درجہ ملنے کے بعد جاتی امرا میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی اور جاتی امرا کے بیشتر اخراجات کابل بھی پنجاب حکومت ادا کرے گی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل 180ایچ ماڈل ٹاﺅن کو وزیر اعلیٰ کیمپ آفس کا درجہ حاصل تھا ۔

مزید :

لاہور -