”اعظم خان کی گولائی تو دیکھیں ذرا ۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں منتخب ہونے والے اعظم خان کی ”گولائی“ ایسی کہ عمر اکمل بھی شرما جائیں، ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”اعظم خان کی گولائی تو دیکھیں ذرا ۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں منتخب ہونے ...
”اعظم خان کی گولائی تو دیکھیں ذرا ۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں منتخب ہونے والے اعظم خان کی ”گولائی“ ایسی کہ عمر اکمل بھی شرما جائیں، ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ کے عمل کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حیران کن طور پر اعظم خان کو منتخب کیا گیا تو ہر کوئی حیرت میں مبتلا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”بری صحبت میں گھرے اس لڑکے کے کپڑے گندے اور جوتے پھٹے ہوئے تھے ،میں نے غورسے دیکھا تو وہ پاکستان کا یہ معروف ترین باولر تھا“عاقب جاوید کس کرکٹر کو اس حال سے کھیل کے میدان میں واپس لے آئے ؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
اعظم خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے ہیں جو اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔ اعظم خان اب تک ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی نظر نہیں آئے البتہ کراچی کے مختلف کرکٹ کلبوں کی نمائندگی کرتے رہے ہیں اور معین خان کرکٹ اکیڈمی کے ریگولر ممبر بھی ہیں۔
ان کے انتخاب پر کرکٹ حلقوں کی جانب سے انگلیاں اٹھائی جانے لگیں اور معین خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو نوازا ہے تاہم اب ان کی ایک ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے کہ ان کی فٹنس پر بھی سوال اٹھائی جانے لگے ہیں۔ یہ تصویر کسی میچ کے بعد انٹرویو کے موقع پر لی گئی جب وہ ایک خاتون صحافی سے گفتگو کر رہے تھے۔


اعظم خان کو دیکھ کر کسی صورت بھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کرکٹر ہیں اور وہ بھی ٹی 20 فارمیٹ کے کیونکہ ان کا بڑھا ہوا پیٹ اور ڈھلکتا ہوا جسم بخوبی دیکھا جا سکتا ہے حالانکہ کرکٹ میں تو فٹنس کا معیار ہی بہت بلند ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔جج سزا نہیں دے گا بلکہ سزا دلوائی جا رہی ہے: نواز شریف
ان کی ”باڈی“ دیکھ کر قومی کرکٹر عمر اکمل بھی شرما جائیں گے کیونکہ انہیں بھی وزن بڑھنے اور فٹنس حاصل کرنے میں ناکامی پر ہی مکی آرتھر نے ٹیم سے نکالا تھا جس کے بعد وہ یہ بیان دیتے بھی پائے گئے تھے کہ ان کے ڈی این اے کا مسئلہ ہے کہ وہ پانی بھی پیتے ہیں تو انہیں لگتا ہے۔

مزید :

کھیل -