،تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں برآمد

،تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں برآمد
،تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تربت (ڈیلی پاکستان آن لائن) تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ذرا سنبھل کر رہنا کیونکہ۔۔۔“ معروف سپورٹس صحافی نے معین خان کے بیٹے اعظم خان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ دوسری ٹیموں کے پسینے چھوٹ جائیں گے، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

میڈیا رپورٹس کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنہیں نامعلوم افراد کی جانب سے گولیاں مارکرقتل کیا گیا۔ لاشوں کو لیویزنے تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد غیرمقامی لگ رہے ہیں، جو اندرون ملک سے غیرقانونی طریقے سے براستہ تربت ایران اوریورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”بری صحبت میں گھرے اس لڑکے کے کپڑے گندے اور جوتے پھٹے ہوئے تھے ،میں نے غورسے دیکھا تو وہ پاکستان کا یہ معروف ترین باولر تھا“عاقب جاوید کس کرکٹر کو اس حال سے کھیل کے میدان میں واپس لے آئے ؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس دوران لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ حقیقت سامنے آ سکے جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی شناخت کے عمل تک پہنچیں گے۔

مزید : تربت