’خواتین اُن مردوں کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں جن کے پاس یہ 2 چیزیں ہوں‘ سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانی مردوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں گے

’خواتین اُن مردوں کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں جن کے پاس یہ 2 چیزیں ہوں‘ ...
’خواتین اُن مردوں کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں جن کے پاس یہ 2 چیزیں ہوں‘ سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانی مردوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو مردوں میں آخر کیا چیز سب سے زیادہ پسند آتی ہے؟ اس سوال کا جواب کوئی ایسا آسان نہیں لیکن اب ماہرین نے نئی تحقیق میں اس کا ایسا جواب دے دیا ہے جس سے بیشتر لوگ اتفاق کریں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ایک ویب سائٹ ’ٹیوب کرش‘ (Tube Crush)پر خواتین کی طرف سے پوسٹ کی گئی مردوں کی سینکڑوں تصاویر کا تجزیہ کرکے مردوں میں ان کی دلچسپی کا محور تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ ایسی ویب سائٹ ہے جس پر لندن کی ٹرینوں میں سفر کرتے ہوئے خواتین کو جو مرد بہت زیادہ پسند آتا ہے وہ اس کی تصویر بنا کر اس ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیتی ہیں۔

گنجے لوگوں کی وہ ایک حرکت جو لڑکیوں کو سب سے زیادہ ناپسند ہوتی ہے، خواتین نے راز بے نقاب کردیا
ان تصاویر کے تجزئیے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ ”خواتین کو مردوں میں سب سے زیادہ ان کے طاقتور مسلز اور ان کی دولت پسند آتے ہیں۔“ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور ٹیوب کرش کے بانی سٹیو موشن کا کہنا تھا کہ ”معاشرے میں خواتین نے ہر شعبے میں ترقی کی ہے لیکن ہماری تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرد کے متعلق اپنی پسند ناپسند کے حوالے سے خواتین آج بھی وہیں کھڑی ہیں۔ آج بھی وہ دولت مند اور جسمانی طور پر طاقتور مردوں کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں، کیونکہ خواتین نے اس ویب سائٹ پر ایسے مردوں کی تصاویر سب سے زیادہ پوسٹ کی ہیں جنہوں نے خوب باڈی بنا رکھی تھی اور طاقتور مسلز کے مالک تھے اورمہنگی گھڑیوں اور لباس سے ان کی امارت ٹپک رہی تھی۔ایسی تصاویر کوکمنٹس میں بھی خواتین نے بہت زیادہ پسند کیا، بیشتر نے تو ان کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کرنے تک کی خواہش ظاہر کر دی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -