امریکہ کا وہ ریستوران جہاں بھوت گاہکوں کی سیوا کرتے ہیں

امریکہ کا وہ ریستوران جہاں بھوت گاہکوں کی سیوا کرتے ہیں
امریکہ کا وہ ریستوران جہاں بھوت گاہکوں کی سیوا کرتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈینور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکیوں کی بڑی تعداد بھوتوں کے وجود پر یقین رکھتی ہے ،اس بات کا ثبوت امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینورکے ایک نواحی ریستوران میں رونما ہونے والے واقعہ سے بھی ملتا ہے جہاں بھوت گاہکوں سے ملتے اور انکی سیوا کرتے ہیں۔ جبریل نامی اس ریستوران میں ڈنر کرنے والی سٹیفنی کو کھانے کے دوران ایسا ہی حیرت انگیزواقعہ پیش آیاہے اور اس نے اپنی فوٹو نیٹ پر شئیر کردی جس میں اسکے عقب میں ایک بھوت دیکھائی دیتا ہے۔ سٹیفنی نے اپنی تصویر کے عقب میں ایک دھندلے سے چہرے والی عورت کا سایہ دیکھائی دینے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ جب یہ فوٹو بنائی جارہی تھی تو اس وقت کوئی بھی اسکے عقب میں موجود نہیں تھا ۔سٹیفنی کا کہنا ہے کہ وہ جب اپنے شوہر کے ساتھ سیڈالیا کے جبریل ریستوران میں ڈنر کررہی تھی تو اس نے ایک ویٹرس کو بلا کر تصویر بنوائی اور جب فوٹو کو دیکھا تو اسے حیرت کا شدید جھٹکا لگا کیونکہ اسکی فوٹو میں صاف طور پرکسی کا دھندلا عکس نظر آرہا تھا۔سٹیفنی نے ویٹرس کو بلا کر فوٹو دکھائی تو ویٹرس نے زیادہ حیرت کا اظہار نہیں کیا بلکہ کہا کہ چونکہ یہ عمارت 1909 میں تعمیر ہوئی تھی اس لئے مشہور ہے کہ یہاں گھوسٹ موجود ہیں ،جن لوگوں نے یہ ریستوران کھولا تھا ان کے تیرہ بچے تھے اور امید ہے کہ یہ گھوسٹ ان میں سے کوئی ایک ہوگی۔ویٹرس کے مطابق یہ واقعات اکثر گاہکوں کے ساتھ رونما ہوتے ہیں۔ سٹیفنی نے بعد ازاں کہا کہ اسے اس بات کی خوشی ہے کہ اس قدیمی ریستوران کے مالکان آج بھی اس کی حفاظت کررہے ہیں۔