وضاحتوں سے بچنے کیلئے کرکٹرکو کرکٹ کھیلنی چاہئے اور سیاستدان کو سیاست :سینیٹر قر ة العین مری

وضاحتوں سے بچنے کیلئے کرکٹرکو کرکٹ کھیلنی چاہئے اور سیاستدان کو سیاست ...
وضاحتوں سے بچنے کیلئے کرکٹرکو کرکٹ کھیلنی چاہئے اور سیاستدان کو سیاست :سینیٹر قر ة العین مری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی سینیٹر قر ة العین مری نے کہا ہے کہ کرکٹر کو کرکٹ کھیلنی چاہئے اور سیاستدان کو سیاست کرنی چاہئے ، صدر کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند ہوجاتی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے قر ة العین مری نے کہاکہ کرکٹر کوکرکٹ کھیلنی چاہئے اور سیاستدان کو سیاست تاکہ بعد میں وضاحتیں نہ کرنی پڑیں ،تحریک انصاف کو صرف سوشل میڈیاپرپروٹوکول نہیں چاہئے ،صدرکے دورے پرسڑکیں بندہوجاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم کے مزدور احتجاج کررہے ہیں اور علی زیدی کو موٹرسائیکل چلانے سے فرصت نہیں،انہوں نے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ سے متعلق معاملہ مبہم ہے اور حکومت کچھ  بتا نہیں رہی ۔
ان کا کہتا تھا کہ حکومت کو تین ماہ ہوگئے اب تک ان کے تو پیر ہی نہیں جم رہے ، سینیٹ میں 18 میں سے 15بل اپوزیشن نے پیش کیے ، فوادچودھری کو ایجنڈا دیا جاتا ہے اور وہ آکر بولنا شروع کردیتے ہیں،100 دن میں نہ صوبہ بنا ، نہ گھر بنے نہ نوجوانوں کو روزگار ملاجبکہ تحریک انصاف والے کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہا کرتے تھے کہ کرپشن کرنیوالے کولٹا دو۔

مزید :

قومی -