ٹرمپ کے اقتدار میں نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہوا:ایف بی آئی
واشنگٹن(این این آئی)امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کے اقتدار میں نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہواہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ ڈونلڈٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سال میں نفرت پر مبنی جرائم میں17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔2017میں ایسے واقعات کی تعداد7ہزار175رہی جبکہ 2016 میں یہ تعداد6 ہزار121 تھی۔ اس ادارے نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس رجحان کے سدباب کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔