بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا ڈرامہ کررہا ہے : میر واعظ عمر فاروق 

بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات ...
بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا ڈرامہ کررہا ہے : میر واعظ عمر فاروق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر( آن لائن ) کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا ڈرامہ کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرینگر میں خطاب کرتے ہوئے میرواعظ کا کہناتھا کہ 1947ء سے ہی کشمیریوں نے کبھی بندوق کی نوک پر ہونے والے انتخابات کو کبھی تسلیم نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو 1947ء سے ان کے بنیادی حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ بھارت اپنی قابض فورسز کے ذریعے کشمیریوں کو بذریعہ تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خواہ ظلم کا ہر حربہ اپنالے کشمیری اپنے حق خودارادیت کے مشن سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نے بھارت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ ترک کرکے زمینی حقائق تسلیم کرلے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیکر انہیں اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے دے۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کانوٹس لے کر بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مظالم کا یہ سلسلہ بند کرے ۔