بھارت ، انتخابات میں پرتشدد واقعات ، 5 ماؤنواز باغی ہلاک،5اہلکار زخمی 

بھارت ، انتخابات میں پرتشدد واقعات ، 5 ماؤنواز باغی ہلاک،5اہلکار زخمی 
بھارت ، انتخابات میں پرتشدد واقعات ، 5 ماؤنواز باغی ہلاک،5اہلکار زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انتخابا ت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود پر تشدد واقعات رونما ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران بیجاپور میں سیکیو رٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں 5 ماؤ نواز باغی ہلاک ہوئے جبکہ سکما میں پولنگ سے واپس لوٹ رہی ٹیم کو بھی ماؤ باغیوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ضلع بیجاپور کے پامیڑ تھانہ علاقے میں پولیس اور نکسلیوں ماؤ باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 5 سیکیو رٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔