دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے 2 ملزموں کو 3,3 سال قید ‘ جائیداد ضبط

دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے 2 ملزموں کو 3,3 سال قید ‘ جائیداد ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نمبر1 ملتان نے (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں کو 3,3 سال قید اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے جبکہ ایک ملزم کے دائمی وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سی ٹی ڈی کے مطابق مخبر کی اطلاع پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزموں محمد آصف، محمد عاصم عرف جواد اور عطاء اللہ کو شریف چوک نزد منڈی مویشیاں مظفرگڑھ چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا جن کے قبضہ سے4 ہینڈ گرنیڈ اور مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر ملزموں محمد آصف اور محمد عاصم عرف جواد کو 3,3 سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا جبکہ ملزم عطاء اللہ کو اشتہاری قرار دے کر جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دھماکہ خیز مواد