ہارون آباد : اوور بلنگ ، لوڈشیڈنگ کیخلاف کارروائی وکلاء کی احتجاجی ریلی ، عدالتی بائیکاٹ
ہارون آباد(نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن ہارون آبادکے وکلاء کی واپڈا کے خلاف احتجاجی ریلی ،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے واپڈا کی طرف سے اضافی بلنگ اور میٹر ریڈر کا دورانیہ ایک ماہ سے زیادہ کرنے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال کی اور بار ایسوسی ایشن کا کوئی بھی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا ،بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے جنرل سیکرٹری مظہر ستار چوہدری ایڈووکیٹ نے واپڈا حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اووربلنگ بند کی جائے ،میٹر ریڈنگ ایک ماہ میں ہونی چاہیے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے ۔
عدالتی بائیکاٹ