نشتر ہسپتال ‘ مطالبات منظوری کیلئے ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ ‘ انتظامیہ کی وارننگ
ملتان ( وقائع نگار )نشترہسپتال ملتان میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
الروف ھراج نے کی۔ مظاہرین نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں بحالی کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین سے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ھراج نے اپنے خطاب میں کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی اعلی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تمام کیڈرز کے ڈاکٹروں کے مسائل میں آے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ان مسائل کے حل کی بجائے انتظامیہ ھر روز فوٹو سیشن میں مصروف نظر آتی ھے۔ ھم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ایڈیشنل ھاوس آفیسرز کو پیڈ ھاوس جاب دیا جائے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ پیڈ ھاوس جاب والے ڈاکٹروں کو اور پی جی آرز کو اس ماہ مکمل تنخواہیں نہیں دی گئیں جس سے ڈاکٹروں میں اضطراب کی کیفیت جنم لے چکی ھے۔ موجودہ ایڈمنسٹریشن نے نااہل افراد کو نوازنے کے لیے جو اسپیشل سلیکشن بورڈ بنایا تھا ھم اسے مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ میرٹ کی بالادستی قائم کی جائے، سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر طارق وقار نے اپنے خطاب میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو انتباہ کیا کہ وہ جن جونیئر ڈاکٹروں کی مشاورت سے پالیسیاں بنا کر عمل پذیر ہیں اس سے ادارہ زبوں حالی کا شکار ہو گیا ہے، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر نے کہاکہ ڈاکٹروں کا یہ تاریخی اجتماع اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ نشتر کی اعلی انتظامیہ نااہل ھے اور وہ ھمارے مسائل کے حل میں ناکام ہو گی ھے انہوں نے راجن پور کے تحصیل ھسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر کو بغیر انکوائری ملازمت سے برخواست کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین میں تمام کیڈرز کے ڈاکٹروں کی اکثریت نے شرکت کی جن میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور ڈاکٹر مرتظی بلوچ ڈاکٹر امجد باری ڈاکٹر حمیرا بشیر ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ڈاکٹر نوید بزدار ڈاکٹر عمران مزاری ڈاکٹر وقار نیازی و دیگر شامل تھے۔