مظفرآباد،قطب پور،قادر پورراں ، گلگشت ،شاہ رکن عالم،بی زیڈ میں وارداتیں

مظفرآباد،قطب پور،قادر پورراں ، گلگشت ،شاہ رکن عالم،بی زیڈ میں وارداتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)بجلی چوری،چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

موبائل فون، موٹر سائیکل ،کاریں،طلائی زیورات،مال مویشی و نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم کردیا،مظفر آباد کے علاقے میں اظہار حسین سے 4نامعلوم نے18ہزار روپے چھین لئے،قطب پور کے علاقے میں محمد وقار کی نامعلوم نے موٹرسائیکل چوری کرلی جبکہ ریاض حسین کے گھر سے نامعلوم نے نقدی 2تولے سونا چوری کرلیا،کینٹ کے علاقے میں حسن رضا سے 2نامعلوم نے 60ہزار روپیہ چھین لیا،شاہ شمس کے علاقے میں محمد اسحاق کی نامعلوم نے موٹرسائیکل چوری کرلی،اسی تھانے کے علاقے میں اسلام کے گھر سے بھینس،بچھڑا اور بچھڑی جن کی مالیت2لاکھ 50ہزار روپے بنتی جو نامعلوم نے چوری کرلی،تھانہ صدر جلالپور پیروالا کے علاقے میں عبدالشکور کے گھر سے محسن اور 3نامعلوم نے نقدی اور طلائی زیورات چوری کرلئے،تھانہ قادر پور راواں کے علاقے میں صدام عزیز کا موبائل نامعلوم نے چوری کرلیا،گلگشت کے علاقے میں ارسلان کی موٹرسائیکل،طاہر کی سوزوکی کار جبکہ وسیم کا موبائل فون نامعلوم افراد نے چوری کرلیا،بی زیڈ کے علاقے میں اکرام کی موٹرسائیکل نامعلوم نے چوری کرلی،شاہ رکن عالم کے علاقے میں صائم کے تین عدد موبائل نامعلوم نے چوری کرلئے،شاہ رکن عالم کے ایس ڈی او نے ملزم محمد ارشد،سیتل ماڑی میں ایس ڈی او عارف نے فلک شیر کے خلاف بی زیڈ کے علاقے میں ایس ڈی او شکیل احمد نے جمیل،عدنان کیخلاف بجلی چوری کرنے کے الزام میں مقدمات درج کروادئیے،بی زیڈ کے علاقے میں عامر کا موٹرسائیکل اور لیاقت کا رکشہ نامعلوم چور نے چوری کرلیا،تھانہ کوتوالی کے علاقے میں احمد کا موٹرسائیکل اور حمزہ کا موٹرسائیکل نامعلوم نے چوری کرلیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔