گلوکار وسیم اختر ڈاکوؤں کے ہاتھوں لُٹ گئے
لاہور(فلم رپورٹر)مشہورزمانہ گیت’’ڈھولا ساڈا اپنا‘‘کوگاکرملک گیرشہرت حاصل کرنے والے معروف فوک گلوکاروسیم اخترکیانی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا،قیمتی موبائل اور نقدی لے اڑے۔ گلوکاروسیم اخترکیانی صبح سویرے گھرسے کسی کام کے سلسلے میں نکلے تومسلح ڈاکوؤں نے ان کا تعاقب کرنا شروع کردیا اور تھوڑے فاصلے پر جا کر گن پوائنٹ پر روک کر قیمتی موبائل اورنقدی لوٹ کرفرار ہو گئے ۔گلوکاروسیم اخترکیانی نے بتایا کہ جب ان کو ڈاکوؤں نے روکا تووہ سمجھ گئے تھے کہ ان کوچیزیں دواورجان بچاؤ چیزیں تواللہ پھردیدے گا ۔