گلوکارہ عینا کا نیا گیت’’رانجھنا‘‘ مکمل
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ عینا نے اپنا نیا گیت ’’رانجھنا‘‘ مکمل کرلیا،اسی ہفتے ویڈیو کا آغاز کردیا جائے گا۔ اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی ایک ملاقات کے دوران عینا نے بتایاکہ ان کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے اور وہ اپنے فن کی تکمیل کے لیئے لاہور شفٹ ہونے کا سوچ رہی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ’’رانجھنا‘‘ ایک میلوڈی سونگ ہے جس کی ویڈیو اسی ہفتے لاہور میں شروع کردی جائیگی۔اس کے لیئے انہوں نے لوکیشنز فائنل کرلی ہیں عینا نے بتایاکہ اس سے قبل ان کے بہت سارے گیت مشہور ہوچکے ہیں جس سے وہ اپنے میوزک شوزمیں بھی مصروف ہوچکی ہیں ۔اور اپنے ویڈیو کی ریکارڈنگ کے بعد وہ اس گانے کو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر بھی چلائیں گی۔عینا نے مزید کہاکہ پاکستان میں گلوکاری کی پرموشن کا باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں ہے جس سے یہ شعبہ زوال پزیر ہو رہاہے ۔
اس کے لیئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ پاکستان کا وہ ٹیلنٹ جو فن گائیگی میں آگے بڑھنا چاہتا ہے اسے مواقع فراہم کئے جا سکیں اور وہ اپنے فن کی ترویج کے لیئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکے۔