چیف آف دی نیول سٹاف گالف چمپئن شپ16نومبر کو شروع ہوگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آٹھویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچرز گالف چمپئن شپ16 تا 18 نومبر تک لاہور ڈیفنس رائیا گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد کی جائے گی۔چمپئن شپ میں امیچرز، سینئرز، لیڈیز اور جونیئرز کیٹیگری کے گالفرز کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چمپیئن شپ کی دیگر کیٹیگری میں ملک کے نامور گالفرز بھی حصہ لیں گےآٹھویں چیف آف دی نیول اسٹاف چیمپیئن شپ کی رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے اور ملکی سطح پر نامور گالفرز میں خاصہ جوش اور ولولہ دیکھاجارہاہے کہ جلد سے جلد رجسٹریشن کروائی جائے لیکن اس مقابلے میں اہلیت ہینڈی کیپ 12اور اس سے نیچے ہے جس کی وجہ سے بہت سے خواہش مندکھلاڑیوں میں سیصرف ٹاپ کلاس گالفرز ہی حصہ لے سکیں گے۔ ایمیچیور روزانہ 18 ہول کا گیم کھلیں گے جو مجموعی طور پر تین دن میں 54 ہول پر مشتمل ہو گا۔ 2018 میں ہونے والی یہ چیف آف دی نیول سٹاف ایمیچیور گالف چیمپین شپ انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ جس کی واضح دلیل گزشتہ سات برسوں میں منعقد ہونے والے گالف کے مختلف پروگرام ہیں۔ میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ تمام گالفرز اس پروگرام اور مقابلہ میں شرکت کے لئے انتہائی انہماک اور لگن رکھتے ہیں۔
گزشتہ سات گالف کے منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس سال بھی گزشہ سالوں کی طرح بیش بہا قیمتی انعامات (گالفرز) کھلاڑیوں کے منتظر ہیں۔پاکستان نیوی کھیلوں کی ترقی کے لیے اپنی وابستگی میں مزید اضافے کی خواہش رکھتی ہے۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نشان امتیاز (ملٹری) کھیلوں سے خاص محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مذکورہ ایونٹ کے انعقاد کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں اورچیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ڈیفینس رائیا دنیا کیبہترین گالف کورسز کی فہرست میں شامل ہے جو ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان نیوی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ان تمام کھیلوں میں گالف کو خصوصی توجہ اور نمایاں اہمیت حاصل ہے۔2011 سے مسلسل لاہور شہر میں گالف کی منعقدہ چیمپئین شپ اس امر کی واضح دلیل ہے۔ ا س وقت سے مسلسل اِس چیمپئین شب کا انعقاد ایک روشن عمل رہاہے۔