بحریہ ٹاؤن کاایمپریس مارکیٹ کے گرد و نواح سے ملبے کو ہٹانے کے رضاکارانہ کا آغاز

بحریہ ٹاؤن کاایمپریس مارکیٹ کے گرد و نواح سے ملبے کو ہٹانے کے رضاکارانہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کراچی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ ہر موقع پر کراچی کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ایمپریس مارکیٹ کے گرد جمع ایک لاکھ ٹن سے زائدملبے کی نویت کو دیکھتے ہوئے مےئرکراچی وسیم اختر نے چےئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین سے مدد کی درخواست کی جس پر ایک بار پھر کراچی کی عوام کی آسانی کیلئے بحریہ ٹاؤن نے صفائی کا بیڑہ اٹھا لیا۔ سی او او بحریہ ٹاؤن کراچی ایڈمرل (ر) احمد حیات کی زیرِ سربراہی میں جی ایم انفرا اسٹرکچر جناب خالدمحمود، کنسٹرکشن منیجرزاور تیرہ رکنی مستند ٹیم نے فوری کام کا آغاز کیا۔ اس کام میں 26 سے زائد ہیوی مشینری ، جن میں ڈمپر ٹرکس، لوڈرز، ایکسکویٹرز اور جیک ہیمرز،کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ 1 لاکھ ٹن سے زائدملبے کو پانچ میل دور واقع کے ایم سی کے میوہ شاہ ڈمپنگ اسٹیشن میں پہنچانے کا کام دن و رات کیا جا رہا ہے اور اب تک ڈیرھ دن کے قلیل وقت میں پچاس فیصدسے زائد ملبہ اٹھایابھی جا چکا ہے ۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ اس رضاکارانہ کام کو احسن طریقے سے مکمل کیا جائے اور پلان کے مطابق ملبہ اٹھانے کے کام کو تین دن کے اندر ختم کیا جا سکے۔ ایمپریس مارکیٹ کے اردگرد جمع ملبے کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کراچی ایمپریس مارکیٹ کے اندرونی حصے اور کورٹ یارڈ کی صفائی کا کام بھی رضاکارانہ طور پر کرے گا۔ پرعزم اور تجربہ کار ٹیم کے ساتھ ساتھ بحریہ ٹاؤن کراچی ملبہ اٹھانے کے اس کام کیلئے بھرپور مشینری کا استعمال بھی کر رہا ہے تاکہ صفائی کا کام جلد سے جلد مکمل کر کے ایمپریس مارکیٹ کے علاقے کو عوام کی آمد و رفت کیلئے بحال کیا جا سکے۔
بحریہ ٹاؤن