آفریدی نے وطن اور کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی تضحیک کی،خواجہ آصف
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے وطن کی اور کشمیریوں کی پاکستان سے بے پناہ محبت دونوں کی تضحیک کی، شاہد آفریدی سے ہمدردی ہے سوال انکی عقل کی دسترس میں نھیں تھا۔بدھ کو شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق لندن میں دئیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی صاحب نے اپنے وطن کی اور کشمیریوں کی پاکستان سے بے پناہ محبت دونوں کی تضحیک کی ہے، محبت جس کو بھارتی درندے روزانہ خون میں نہلا تے ہیں اور اسکی حدت ماند نھیں پڑتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے شاہد آفریدی صاحب سے ہمدردی ہے،سوال انکی عقل کی دسترس میں نہیں تھا۔
خواجہ آصف