صوابی پولیو مہم ،ایل ایچ وی پر حملہ کرنیوالا فاتر العقل گرفتار

صوابی پولیو مہم ،ایل ایچ وی پر حملہ کرنیوالا فاتر العقل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)یار حسین ضلع صوابی میں پولیو مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر پر حملہ کر کے زخمی کرنے والے فاتر العقل شخص کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ روز پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے لئے ایک لیڈی ورکر گھر میں داخل ہو گئی اس دوران گھر میں موجود اعجا ز نامی شخص نے پولیو ورکر مسماۃ(ر) پر چھری سے وار کر کے زخمی کر دیا۔ جس سے وہ زخمی ہو گئی گھر کے باہر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے تھانہ یار حسین میں بند کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص اعجاز کا دماغی توازن درست نہیں تھا عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا #