ٹانک ،صوت خانہ قلعہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ کا ٹرائیبل سب ڈویژن ٹانک کے علاقہ صورت خان کلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر احکامات جاری کر دئیے شہریوں کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر ٹانک کی جانب سے صورت خان کلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز، اسسٹنٹ کمشنر ٹرائیبل سب ڈویژن بشیر احمد ،پاک آرمی کے دیگر حکام ،متعلقہ محکمہ جات کے افسران اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شہریوں کی جانب سے روڈ،پینے کے صاف پانی ،تعلیم اور صحت حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں حکام کو آگاہی دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا مقصود ہے ٹانک کی ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی اٹھا رہی ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل حل ہو سکیں اور ان کی تکلیفات کا ازالہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں شہریوں نے جن مسائل کا ذکر کیا ہے ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔۔۔۔