منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد

منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت 15 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاجن کے قبضے سے مجموعی طور پر 26 کلو گرام چرس ، ایک کلو گرام افیون اور500 گرام سے زائد ہیروئن برآمدکرکے مقدمات درج کر لئے گئے خواتین سمگلرز کو وومن پولیس اسٹیشن جبکہ دیگر ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات سمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھندو عرفان خان نے شہید آباد توحید کالونی میں مشہور منشیات فروش اسلم عرف اسلمے ولد نور محمد سکنہ توحید کالونی،منظر ولد اسلام خان سکنہ زرگر آباد اور میر باد شاہ ولد گلستان سکنہ یکہ توت،ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی واجد خان نے عنایت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش محمد آیاز، تھانہ فقیر آباد پولیس نے قاضی کلے میں منشیات فروش بلال شہزاد ولد پرویز،تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے پخہ غلام اور غریب آباد سے منشیات فروش ابراہیم اور تیمورکو گرفتار کر لیا ہے اسی طرح ایس ایچ او تھانہ گلبہار نور حیدر خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ لاہور بس ٹرمینل میں کارروائی کے دوران مسافروں کے روپ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون سمگلر مسماۃ رابعہ زوجہ خان دختر گل خان جبکہ سربند پولیس نے باڑہ قدیم میں ناکہ بندی کے دوران لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات سمگلر مسماۃ نرگس دختر مظفر کو گرفتار کر لیا ہے اسی طرح تھانہ گلبہار پولیس نے سجاد علی جبکہ تھانہ سربند پولیس نے رفیق ولد لعل خان کو بھی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ خان نے مشہور منشیات فروش ثمین ولد شمس الدین جبکہ تھانہ انقلاب پولیس نے کگہ ولہ میں منشیات فروش سعید ولد اطلس کو گرفتار کر لیا ہے اسی طرح تھانہ ارمڑ پولیس نے باغبانان بازار سے منشیات فروش محمد اللہ ولد ملنگ جان اور تھانہ بڈھ بیر پولیس نے علاقہ فقیر آباد میں منشیات فروش راحت ولد اول خان کو گرفتار کر لیا ہے مجموعی طور پر تمام ملزمان کے قبضے سے26 کلو چرس،ایک کلو گرام افیون اور 500 گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے خواتین منشیات سمگلرز کو وومن پولیس اسٹیشن جبکہ دیگر ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے