صحافیو کا تحفظ اور جائز مطالبات کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے : شوکت علی یوسفزئی

صحافیو کا تحفظ اور جائز مطالبات کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے : شوکت علی یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)صحافیوں کا تحفظ اور ان کے جائزمطالبات جلد از جلد حل کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔صحافیوں کو جہاں بھی مسئلہ ہوگا اس کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے ہری پور سے آئے ہوئے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔وفد نے وزیر اطلاعات کو ہری پور میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظات اور مسائل سے آگاہ کیا۔ شوکت یوسفزئی نے صحافیوں کو یقین دلایا ہے کہ کسی بھی صحافی کے ساتھ کسی قسم کی بھی ناانصافی کہیں بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ صحافیوں کیلئے کسی بھی وقت حاضر ہیں کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ بلاجھجک ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔صوبائی وزیر نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری پریس کلبز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی مشکل میں صحافیوں کے مسائل بروقت حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ عوام کی خدمت کے لئے عوام کے حقیقی مسائل حکومت کے سامنے لائیں کیونکہ صحافی معاشرہ کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔