ورچوئل یونیورسٹی میں موبائل لیبارٹری کی افتتاحی تقریب

ورچوئل یونیورسٹی میں موبائل لیبارٹری کی افتتاحی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے موبائل سائنس لیبارٹری "لیب آن وہیلز" متعارف کروادی ہے۔ اس کے حوالے سے ایم اے جناح کیمپس میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ممبر ایچ آرڈی طاہر مشتاق نے بطور مہمان خصوصی موبائل لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک نے مہمان خصوصی کو اس پراجیکٹ کے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ اپنے نوعیت کی پاکستان بھر میں پہلی موبائل لیبارٹری ہے جوورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ کو اُن کے شہروں اور دوردراز علاقوں میں پریکٹیکل سیشنز کے لیے دستیاب ہوگی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ورچوئل یونیورسٹی کے سائنس وٹیکنالوجی شعبہ کے طلبہ اب اس موبائل لیبارٹری کے ذریعے اپنے شہروں میں پریکٹیکل سیشن با آسانی سرانجام دے سکیں گے۔ طاہر مشتاق نے لیب آن وہیلز کے جدید ریسرچ پلیٹ فارم کی تعریف کی اور ملک کے دور دراز علاقوں کے طلباء کی سہولت کے لیے ورچوئل یونیورسٹی کی اقدام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید سائنسی آلات سے لیس لیبارٹری کی سہولت سے سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -