پسند کی شادی ، لڑکی نے خاوند کے حق میں بیان دے دیا

پسند کی شادی ، لڑکی نے خاوند کے حق میں بیان دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے خاوند کے حق میں بیان دے دیاجس کے بعدایڈیشنل سیشن جج رفاقت قمر نے لڑکی کوخاوند کے ساتھ بھجوانے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم سن کر لڑکی ماں کو روتا چھوڑ کر چلی گئی۔لڑکی سمیراکی والدہ کوثر بی بی نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی 14سالہ بیٹی نابالغ ہے ،اسے حسن اشفاق نے بہلا پھسلا کر شادی کرلی ہے جبکہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے ،اس پر کوئی دباؤ نہیں جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ۔

مزید :

علاقائی -