پولیس کو سمنز کی تعمیل اورمقدمات کے چالان جلد پیش کرنے کا حکم

Nov 15, 2018


لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے پولیس کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے ،عدالتوں سے جاری ہونے والے سمنوں کی تعمیل کو یقینی بنانے اور جلد سے جلد مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔سیشن جج نے پولیس کو عدالتوں کی سیکورٹی کو بھی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان خیالات کا اظہار سیشن جج نے سیشن کورٹ میں کریمنل جسٹس کوآرڈینٹر کمیٹی کا ماہانہ اجلاس میں کیا۔سیشن عدالت میں ہونے والے اجلاس کی صدرارت کرتے ہوے سیشن جج نے پولیس کو حکم دیا کہ عدالتوں کی طرف سے مقدمات درج کرنے کے جو احکامات جاری کئے جاتے ہیں ،ان پر فوری عمل کیا جائے،اس کے ساتھ جو عدالتوں سے سمن جاری کئے جاتے ہیں اس کی بروقت تعمیل کرائی جائے تاکہ جو مقدمات التوا میں پڑیں ہیں ان کو جلد نمٹایا جاسکے۔ سیشن جج نے سی سی پی او کوہدایت کی وہ خود عدالتوں سے جاری احکامات کے بارے میں اپنے کسی افسرکی ڈیوٹی لگائیں تاکہ وہ اپنی نگرانی میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرائے ،اس پر سی سی پی او نے سیشن جج کو بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے پہلے ہی پولیس افسر مقرر کردیئے ہیں، سیشن جج نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو حکم دیا کہ ماتحت عملے کو ہدایت کریں کہ جو کیس خاص طور پر منشیات کے چھوٹے چھوٹے چالانوں کو جلد عدالتوں میں بھجوایا جائے۔
،چالان بروقت آئیں تو جیلوں میں بھی ملزمان کا رش کم ہو سکتا ہے،اجلاس میں سینئر سول جج شکیب عمران، ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد، تینوں کچہریوں کے مجسٹریٹس ،دونوں جیلوں کے سپرٹنڈنٹس،پروبیشن افسررانا غلام سرور ، سی سی پی اولاہور، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشنزکے علاوہ دیگر افسروں نے شرکت کی۔

Ba

مزیدخبریں