ایس پی ٹریفک کاڈرائیونگ لائسنس سنٹر لبرٹی کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

ایس پی ٹریفک کاڈرائیونگ لائسنس سنٹر لبرٹی کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک سردار آصف خاں نے ڈڑائیونگ لائسنسنگ سنٹر لبرٹی اور لاہور چیمبر آف کامرس سنٹر کا وزٹ کیا۔وزٹ کے دوران انہوں نے ڈرائیونگ سنٹرز کا ریکارڈ،کیو میٹرک مشین اور انتظار گاہ پر انتظامات کا جائزہ لیا،جبکہ نامکمل ریکارڈ پر عملہ کی سرزنش کی۔علاوہ ازیں انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آئے شہریوں سے عملہ کے رویہ بارے پوچھ گچھ کی،اور عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ شہریوں سے اخلاق سے پیش آئیں۔
،انہوں نے کہاکہ نارواسلوک پر کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی،ان کا کہنا تھا کہ لائسنسنگ برانچ کو کرپشن سے پاک کرد یا گیا،سردار آصف خاں نے کہاکہ شکایت کیصورت میں شہری کسی بھی وقت میرے آفس آ سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -