بلا اجازت جلوس نکالنے پر درج مقدمہ میں ملوث ملزم کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور
لاہور(نامہ نگار)بلا اجازت جلوس نکالنے پر درج مقدمہ میں سیشن عدالت نے ملزم فضل امداد کی قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم فضل امداد نے محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس نکالا تھا جس پر ایس ایچ او تھانہ ٹبی سٹی نے اس کے خلاف مقدمہ درج کررکھاہے۔