زرداری کرپشن اورزمینوں پر قبضوں میں ملوث ، فیاض چوہان

زرداری کرپشن اورزمینوں پر قبضوں میں ملوث ، فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (آ ئی این پی) وزیر اطلا عات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری لوٹ مار،کرپشن اورزمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، پیپلز پارٹی اپنے لیڈر کو سمجھائے کہ اب ایان کے ذریعے پیسہ باہر نہیں بھجوا سکتے۔ ن لیگ کے مشاہداللہ کا کام سارا دن لوگوں کو لڑانا ہے، انھیں کسی بھی مقام پر مباحثے کا چیلنج دیتا ہوں،سابق ملکی قیادت کرپٹ اورانکی بیرون ملک جائیدادیں تھیں۔ پاکستان سے سالانہ تقریبا ایک ہزار ارب کی منی لانڈرنگ کی جارہی تھی، پہلی بار کسی حکومت میں 5 ہزارجعلی اکانٹس کا انکشاف ہوا۔ جب کوئی منی لانڈرنگ کا ذکرکرتا تو یہ اقامہ سامنے لے آتے تھے، اقامہ منی لانڈرنگ، کرپشن اور لوٹ مار کا ذریعہ ہے،پیپلزپارٹی کوایک زرداری،سب پربھاری نے ہی نقصان پہنچایا،پیپلزپارٹی کووزیراعظم عمران خان پرالزام تراشی زیب نہیں دیتی،زرداری،شہبازشریف ایک دوسرے کی کرپشن کوتحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔بدھ کو فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک ہزار ارب روپے سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی رہی۔ منی لانڈرنگ اقامہ کی چھتری تلے ہوتی رہی۔ فیصل آباد میں وکلاء نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ بدتمیزی کی ،چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں۔ وکلاء توڑ پھوڑ کریں گے تو حکومت کارروائی کرے گی۔مشاہد اﷲ نے تین چار مرلے کے مکان اور کلرکی سے سیاست کا آغاز کیا ،مشاہد اﷲ کو کسی بھ مقام پر مباحثے کا چیلنج کرتا ہوں۔ مشاہد اﷲ جس کی چاپلوسی کرکے یہاں تک پہنچے اس کے پول کھولوں گا۔ مشاہد اﷲ نے شریف خاندان کی کرپشن چھپائی۔ سندھ میں پی پی گورننس کا برا حال ہے عوام تنگ آچکے ہیں مراد علی شاہ کے رشتے دار نے نیب سے پلی بارگین کرکے جان چھڑائی۔ زرداری اور نواز شریف کا ساتھ چلنا ان کی مجبوری ہے زرداری اور شریفوں کی کرپشن کے تعلقات ہیں۔ بڑی محنت اور جدوجہد کے ساتھ آصف عی زرداری کرپٹ بنے۔ جہانگیر ترین کے فیصلے میں تکنیکی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ احتساب سب کا اور بلا امتیاز ہوگا سارے کرپٹ جیل میں ہوں گے۔ جہانگیر ترین کے پاس عوامی عہدہ ہے نہ پارٹی عہدہ جہانگیر ترین نے فیصلہ قبول کیا تنقید کے نشتر تو نہیں برسائے۔ پرویز الٰہی ملاقات کی ویڈیو چلانے والے چینلز نے پیمرا رولز کو توڑا آفیشل کیمرے کے بغیر آڈیو یا ویڈیو کلپ چلانا پیمرا رولز کے خلاف ہے۔ سینٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوں گے ہوسکتا ہے کسی لیگی145 پیپلز پارٹی رکن کو شرم آجائے ہمیں ووٹ دے دے۔ علیمہ خان کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں رہا، ادارے تحقیقات کرسکتے ہیں۔پرویز الٰہی منجھے سیاستدان ہیں سچ سمجھ کر پی ٹی آئی سے اتحاد کیا۔ مخالفین کے خواب پورے نہیں ہوں گے۔ نواز شریف کس حیثیت سے پارٹی قائد بنے ہوئے ہیں۔
فیاض چوہان

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ فیاض چوہان آصف علی زرداری پر الزام تراشی کرکے عمران نیازی اور ان کے دیگر قریبی عزیزوں کی پکڑی جانے والی چوری پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بدھ کو فیاض چوہان کی بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عامر فدا پراچا نے کہا کہ قوم سوال کر رہی ہے کہ علیمہ خان کے پاس بیرونی ملک پراپرٹی خریدنے کے لئے پیسہ کہاں سے آیا؟ علیمہ خان کو بتانا ہوگا کہ ان کے ذرائع آمدنی کیا ہیں؟ خریدی جانے والی پراپرٹی کرپشن کا کرشمہ ہے یا چندہ چوری کی داستان۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں منظر عام پر آنے والی کرپشن علیمہ نیازی کی امیری کا راز فاش کر رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -