مذہبی جماعتوں کاآج ملین مارچ،ٹریفک پلان جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) متحدہ مجلس عمل،ملی یکجہتی کونسل ،مجلس تحفظ ختم نبوت اوراتحاد تنظیمات مدارس کی آج مال روڈ پر ملین مارچ ریلی نکالی جا ئے گی ، جس کی وجہ سے مال روڈ پر واقع تمام سکول کالج اور یونیورسٹیز بند رہیں گی۔ بند رہنے والے تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ کالج یو نیو ر سٹی، پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس ، سینٹ اینتھنء اور کتھیڈرل سکول شامل ہیں، اس کے علاوہ این سی اے بھی مال روڈ پر واقع ہے، جہاں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔مذہبی جماعتوں کی ملین مارچ ریلی کی مناسبت سے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان بھی جا ر ی کر دیاہے، ایس پی ٹریفک آصف صدیق ٹریفک انتظامات کی مکمل نگرانی کریں گے، چار ڈی ایس پیز، 20 انسپکٹرز اور 2سو سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات ہونگے۔راستہ ایپ، راستہ ایف ایم 88.6 سے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا، شہری وا ر ڈنز سے رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 15پر کال کر سکتے ہیں، ٹر یفک کیلئے ممنوع علاقوں میں مال روڈ پی ایم جی چوک سے فیصل چو ک ، لا رنس روڈ قادری چوک تا ریگل چوک ،ٹیمپل روڈ صفاں والا چو ک سے ریگل چوک ،فین روڈ مزنگ اڈا تا ہائیکورٹ چوک ،لوئرمال روڈ، جیل روڈ، کوپر روڈشامل ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی۔
ملین مارچ