شاد باغ تہرے قتل کا مقدمہ درج وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

شاد باغ تہرے قتل کا مقدمہ درج وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ پولیس نے تہرے قتل کا مقدمہ سب انسپکٹر ریاست کی مد عیت میں درج کر لیا ہے ۔ مقد مہ زخمی ہونے والی رابعہ کے بیان کی روشنی میں بہنوئی سجاول اور بھائیوں عامروغیرہ کے خلاف درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سجاول نے قبر کی زیارت کے لئے سب کو گاڑی میں بٹھا یاور اپنے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کردی ۔فائرنگ سے رابعہ کی دو بہنیں اور سوتیلی ماں موقع پرہلاک ہو گئی جبکہ اس نے بھاگ کر زخمی حالت میں جان بچائی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شادباغ کے علاقے میں ماں اور 2 بیٹیوں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جلد گرفتار کیا جائے اور مقتولین کے ورثاء کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔
رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ اول -