پہاڑوں پر برف باری اور بارش سے سرد ی میں اضافہ
لاہور(جنرل رپورٹر)پہاڑوں پر برف باری اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں وقفہ وقفہ کیساتھ بارش سے ملک بھر میں موسم سرد ہو گیا ، بار ش کے باعث مطلع صاف ہونے پر سموگ کی شدت میں واضح بھی کمی کا امکان۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہونیوالی بارش سے شہر کاموسم مزید سرد ہوگیا۔ماہرین صحت کے مطابق ہلکی بارش کے بعد سموگ اور موسمی بیماریوں میں کمی آئے گی ۔دوسری طرف سردی بڑھ جانے سے شہریوں نے لنڈے بازار کا رخ کر لیا جس کے باعث پرانے گرم پارچہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جبکہ خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
سرد ی / اضافہ