پنجاب میں سینیٹ کی 2نشستوں پر انتخاب آج ہوگا،13امیدوار دوڑ میں شامل

پنجاب میں سینیٹ کی 2نشستوں پر انتخاب آج ہوگا،13امیدوار دوڑ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر(آئی این پی)پنجاب میں سینیٹ کی 2نشستوں پرانتخاب آج ہوگا، جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ولید اقبال اور ن لیگ کے سعود مجید مدمقابل ہیں جبکہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی کا مقابلہ ن لیگ کی سائرہ افضل تارڑ سے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر پولنگ آج ہو گی، پنجاب اسمبلی کو پولنگ سٹیشن قراردیدیاگیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر ظفر حسین ریٹرننگ افسرہوں گے۔جنرل نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے ولید اقبال اور ن لیگ کے سعود مجید کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ خواتین کی نشست پرپی ٹی آئی کی سیمی ایزدی اورن لیگ کی سائرہ افضل تارڑ مدمقابل ہیں۔سینیٹ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے 13امیدوار دوڑ میں شامل ہیں، ایک امیدوار جمشید اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، عمومی نشست کے لیے 3خواتین کی مخصوص نشست پر 10امیدوار مد مقابل ہیں۔دس امیدواروں میں سے عمومی نشست پر ولید اقبال ، سعود مجید، شیخ عابد وحید کے درمیان مقابلہ ہیں جبکہ خواتین کی نشست پرسیمی ایزدی، تنزیلہ ،عشرت اشرف، زرقا تیمور مدمقابل ہیں ، امیدواروں میں عاصمہ شجاع اور روبینہ شاہین بھی شامل ہیں۔