ملک کا سب سے بڑا یوتھ کارنیوالا رواں مالی سال منعقد کرنے کی منظوری

ملک کا سب سے بڑا یوتھ کارنیوالا رواں مالی سال منعقد کرنے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر برائے سیاحت ،امورنوجوانان اورکھیل و ثقافت عاطف خان نے پاکستان کا سب سے بڑا یوتھ کارنیوال رواں مالی سال منعقد کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اسکے لئے مختص فنڈ 65 ملین سے بڑھا کر 80 ملین روپے کی منظوری دی تاکہ پچھلے سال کی نسبت اس بار سب سے زیادہ نوجوان یوتھ کارنیوال میں حصہ لے سکیں۔یہ منظوری انہوں نے محکمہ یوتھ افیئرز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اس مو قع پر سیکرٹری یوتھ افئییرز شاہد زمان اور ڈائریکٹر اسفندیار خٹک بھی موجود تھے۔سینئیر وزیر عاطف خان نے محکمہ یوتھ افئیرز کے حکام کو یوتھ کارنیوال کی بھرپور تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امسال اس یونٹ کو یادگار بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے لائیں جائیں ۔سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ پچھلی دفعہ یوتھ کارنیوال میں پورے پاکستان سے 15000 نوجوانوں نے حصہ لیا تھا لیکن اس دفعہ یہ تعداد دگنی ہونی چاہیئے۔سئینر صوبائی وزیر نے صوبے کے 25 اضلاع میں جوان مراکز تعمیر کرنے کی بھی منظوری دیتے ہوئے جون 2019 تک تمام اضلاع میں جوان مراکز تعمیر کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائیگی۔جون 2019 میں میں خود ان جوان مراکز کا افتتاح کروں گا۔سینئر وزیر نے مردان،بنوں ایبٹ آباد اور پشاور میں پہلے سے موجود جوان مراکز کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ نئے نوجوان مراکز بھی نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے تمام تر سہولیات سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر عاطف خا ن نے یوتھ ویلفئر انڈومنٹ فنڈ ایکٹ اوریوتھ پراپرٹی منیجمنٹ ایکٹ کی منظوری دینے کے علاوہ چترال،ناران اور پشاور میں موجود یوتھ ہاسٹلز کو بھی جلد ازجلد فعال بنانے کی ہدایت کی کہ جہاں پر بھی محکمہ یوتھ افئیرز کی پراپرٹی موجود ہے ایسے اپنے قبضے میں لیکر استعمال میں لائی جائے۔