پشاورمیں علی الصبح بارش سے موسم سرد ہوگیا
پشاور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں علی الصبح ہونے والی بارش کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا ہے جبکہ خراب موسم کے باعث پشاور سے دبئی ،ریاض ،جدہ جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہو ئیں ۔ علی الصبح ہونے والی بارش کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث گرم ملبوسات کی دکانوں پرشہریوں کی لائنیں لگ گئی جبکہ لنڈا بازار میں بھی شہریوں باالخصوص بچوں کے لئے اشیاء کی خریداری کی جا رہی ہیں ۔ پشاور میں بارش کے باعث اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والی پروازیں تاخیرکا شکار ہو ئیں ۔ہلکی بارش کے باعث سکول جانے والے طلباء و طالبات اور دفاتر جانے والے ملازمین نے چھتریوں کا سہارا لیا محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کے امکانات آج بھی جاری رہنے کے امکانات ہیں ۔