اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی

اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے 3 کلوسے زائد چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف (ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس)نے قطرجانے والے مسافرنواب جان سے تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نواب جان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے جس نے چرس ہارمونیم کے اندرچھپا رکھی تھی، ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے کنڑول فوم منتقل کردیا گیا ہے۔