امریکی سکھ کمیونٹی کا اقوام متحدہ کو بھارتی سفیر کیخلاف شکایتی خط ارسال
نیویارک(آئی این پی)امریکی سکھ کمیونٹی نے اقوام متحدہ میں بھارتی سفیر سندیپ چکرورتی کی ویانا کنونشن کی خلاف ورزی بارے شکایتی خط ارسال کر دیا، سکھوں کی نسل کشی بارے آواز اٹھانے پر بھارتی سفیر نے ان کے خلاف منفی ہتھکنڈے استعمال کئے،امریکی سینیٹرز سکھ نسل کشی کے بارے میں اقوام متحدہ میں بھارتی قراردادوں اور قوانین کی حمایت نہ کریں کیونکہ بھارت کی امریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش امن کے خلاف ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی نے اقوام متحدہ میں تعینات بھارتی سفیر سندیپ چکرورتی کی ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی سینیٹر کو شکایتی خط ارسال کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری سکھوں کی نسل کشی کے خلاف ویانا کنونشن کے تحت آواز اٹھانے کی کوشش کی مگر بھارتی سفیر نے اس کے خلاف منفی ہتھکنڈے استعمال کیے۔خط میں سکھ برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی سفیر کے خلاف بل نمبر 489 کے پبلک ایکٹ 60-18 کے تحت کارروائی عمل میں لائے جائے جبکہ وہ آرٹیکل 9 کے تحت ویانا کنونشن میں شرکت کے اہل نہیں تھے۔
سکھ کمیونٹی/شکایتی خط