اشتیاق بیگ میک اے وش انٹرنیشنل کے بورڈ آف ڈائریکٹر منتخب

اشتیاق بیگ میک اے وش انٹرنیشنل کے بورڈ آف ڈائریکٹر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) میک اے وش فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی صدر اشتیاق بیگ کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں حال ہی میں منعقدہ سالانہ ’’وش لیڈر کانفرنس‘‘ میں میک اے وش انٹرنیشنل امریکہ کا بورڈ آف ڈائریکٹر منتخب کیا گیا۔ 3 روز تک جاری رہنے والی اس عالمی کانفرنس میں میک اے وش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین مارکوس ٹمبرکوس، صدر اور سی ای او جان اسٹیٹ نر اور میک اے وش فاؤنڈیشن کے 60 سے زائد الحاق ممالک کے وفود نے شرکت کی اور متفقہ طور پر اشتیاق بیگ کو میک اے وش انٹرنیشنل کے بورڈ پر ڈائریکٹر منتخب کیا۔ واضح ہو کہ میک اے وش فاؤنڈیشن 60 سے زائد ممالک میں لاعلاج و موذی مرض میں مبتلا بچوں کی خواہشات کی تکمیل کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ میک اے وش پاکستان، اس عالمی ادارے کا ایک اہم الحاق ملک ہے، پاکستان میں اپنے قیام سے لے کر اب تک ہزاروں لاعلاج بچوں کی آخری خواہشات کی تکمیل کرچکا ہے اور پاکستان میں اسے متعارف کرانے کا سہرا اشتیاق بیگ کے سر جاتا ہے۔ یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس عالمی ادارے میں پاکستان کی نمائندگی اشتیاق بیگ کررہے ہیں۔