سینئر صحافی نصر اللہ خان کو 5یوم کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے سینئر صحافی نصراللہ خان کو 5 یوم کے لئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔بدھ کورکن کراچی پریس کلب و سنئیر صحافی نصر اللہ خان چوہدری کو عدالت میں پیش کیا گیا،سینئر صحافی کو ہتھکڑی لگا کر اور چہرے پر کپڑا ڈال کر پیش کیا گیا۔صدر کراچی پریس کلب نے اس موقع پر کہاکہ عدالت کو اصل صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں،کراچی پریس کلب جیسے مہذب ادارے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا،چھاپے میں مسلح افراد داخل ہوئے اور صحافیوں کو ہراساں کیا ،چھاپے کے بعد ہمارے مہذب ممبر کو اٹھایا گیا،ممنوعہ لٹریچر برآمدگی کا من گھڑت مقدمہ بنایا گیا،ایک صحافی کا مطالعہ کرنا جرم ہے ؟۔عدالت میں تفتیشی افسرنے کہاکہ صحافی کو جیل بھیج دیا جائے،اعتراض نہیں،جس پر عدالت نے سینئر صحافی کو 5 یوم کے لئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے تفتیشی افسر کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی جبکہ سینئر صحافی کے چہرے پر کپڑا ڈالنے پر صحافیوں کا شدید احتجاج کیا۔صحافیوں نے کہاکہ کیا راؤ انوار کو بھی اسی طرح پیش کیا جاتا ہے،تفتشی افسرنے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کپڑا کس نے کیوں ڈالا،عدالتی ریمانڈ ملنے کے بعدکس نے یہ حرکت کی